من میں سپنے اگر نہیں ہوتے
ہم کبھی چاند پر نہیں ہوتے
صرف جنگل میں ڈھونڈھتے کیوں ہو
بھیڑیے اب کدھر نہیں ہوتے
کب کی دنیا مسان بن جاتی ہے
اس میں شاعر اگر نہیں ہوتے
کس طرح وہ خدا کو پائیں گے
خود سے جو بے خبر نہیں ہوتے
پوچھتے ہو پتہ ٹھکانا کیا
ہم فقیروں کے گھر نہیں ہوتے
مأخذ : کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad
شاعر:ادے بھانو ہنس