عشق میں برباد ہونے پر پشیمانی تو ہے

0
197
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

عشق میں برباد ہونے پر پشیمانی تو ہے

پھر بھی میری قدر و قیمت اس نے پہچانی تو ہے

سانس لینا بھی جہاں مشکل ہے اس ماحول میں

مجھ کو زندہ دیکھ کر لوگوں کو حیرانی تو ہے

غم گساری میری عادت بن گئی ہے کیا کروں

- Advertisement -

دوسروں کا غم اٹھانے میں پریشانی تو ہے

ہاتھ ان سے بھی ملانے کے لیے تیار ہوں

دشمنوں سے دوستی کی بات نادانی تو ہے

کون سی ایسی دعا ہے جو نہ ہوگی اب قبول

آنکھ سے آنسو رواں سجدے میں پیشانی تو ہے

شوق ہے پر پیچ راہوں سے گزرنے کا ظفرؔ

ورنہ سیدھا راستہ چلنے میں آسانی تو ہے

مأخذ : ٹک ٹک دیدم

شاعر:ظفر مجیبی

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here