سیمیں بدن ہے وہ نہ گل نسترن ہے وہ

0
168
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

سیمیں بدن ہے وہ نہ گل نسترن ہے وہ

پھر بھی ہمارے واسطے جان سخن ہے وہ

جادو خیال آفریں دل دار و دل نشیں

گلدستۂ بہار ہے سرو و سمن ہے وہ

موسم سے ماورا ہے مرا پیکر خیال

- Advertisement -

جس حال میں ہو اپنے لئے اک چمن ہے وہ

روشن رکھا ہے مجھ کو اسی کے خیال نے

تاریکیوں کے دشت میں لرزاں کرن ہے وہ

چشم غزل سے دیکھا تو محسوس یہ ہوا

سرمایۂ حیات کی میٹھی چبھن ہے وہ

پامال ہو کے بھی میں رہا سبزۂ بہار

ہے سبزگی بساط مری اور ہرن ہے وہ

یہ ساری ہجرتیں تو بہت خوب ہیں ظفرؔ

دل کو جہاں قرار ملے بس وطن ہے وہ

شاعر:ظفر مہدی

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here