- Advertisement -
Home شاعری جو وفا کا رواج رکھتے ہیں

جو وفا کا رواج رکھتے ہیں

0
345
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

جو وفا کا رواج رکھتے ہیں 

صاف ستھرا سماج رکھتے ہیں 

قابل رحم ہیں وہ انساں جو 

خواہش تخت و تاج رکھتے ہیں 

بھیج کر ہم جہیز پر لعنت 

- Advertisement -

اہل‌ غربت کی لاج رکھتے ہیں 

دل کشادہ بھی ہیں انہی کے جو 

سر پہ غربت کا تاج رکھتے ہیں 

برکت اللہ دیتا ہے ساحلؔ 

لاکھ ہم کم اناج رکھتے ہیں 

شاعر:عبدالحفیظ ساحل قادری

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

ٹیکسٹ کو کاپی نہیں کر سکتے۔