جدا ہو کے ہم سے بتوں سے ملا دل

0
255
Urdu Ghazal Poetry
- Advertisement -

جدا ہو کے ہم سے بتوں سے ملا دل

بھلا دل بھلا دل بھلا دل بھلا دل

وہ کیوں خوش نہ ہوں لے کے مجھ سے مرا دل

کہ ان کا تو ہم جنس ہے بے وفا دل

نہایت ہی نازک ہے ڈر ہے نہ ٹوٹے

- Advertisement -

دبا کر وہ مٹھی میں کیوں لے گیا دل

ہوئے صید سب تیرے ہی ناوک افگن

ہما باز شاہیں کبوتر عنادل

نہ ہو دل کے ملنے پہ مغرور کافر

کبھی تو ہمارا بھی تھا آشنا دل

مأخذ : ارمغان

شاعر:عبد الغفور نساخ

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here