جب سے تم نے دے دیا ہے دل کا نذرانہ مجھے

0
164
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

جب سے تم نے دے دیا ہے دل کا نذرانہ مجھے

کہہ رہی ہے ساری دنیا تیرا دیوانہ مجھے

دوستو روکو نہ مجھ کو آ رہا ہوں وجد میں

یاد اک مدت پہ آیا ہے صنم خانہ مجھے

راہ تکتا ہوگا کوئی میرا منزل کے قریب

- Advertisement -

شب کی تاریکی میں اے دل راہ دکھلانا مجھے

آؤ تنہائی میں چل کر دل کی کچھ باتیں کریں

شہر میں ممکن نہیں مل جائے فرزانہ مجھے

ہوش کی باتیں کروں کیا ہوش باقی ہے کہاں

جب سے تم نے کر دیا ہے اپنا دیوانہ مجھے

شیخ جی چلتے بنے ہیں لے کے عہد ترک مے

رات بھر کوسا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

جی میں آتا ہے ظفرؔ میں پھر چمن کو چھوڑ دوں

راس آتا ہے ہمیشہ سے ہی ویرانہ مجھے

مأخذ : اقدار

شاعر:ظفر مجیبی

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here