کہتا ہے دیوانہ کیا

0
203
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

کہتا ہے دیوانہ کیا

سچ کیا ہے افسانہ کیا

مطلب کی اس دنیا میں

اپنا کیا بیگانہ کیا

تو بھی مسافر میری طرح

- Advertisement -

تیرا میرا ٹھکانا کیا

خود میں گم ہیں جب سب لوگ

زخموں کا دکھلانا کیا

بادل بارش سایہ دھوپ

سب سے دھوکا کھانا کیا

غم بھی اپنا خوشیاں بھی

پھر یہ رونا گانا کیا

دل بھی جھکے تو بات بنے

یوں ہی سر کو جھکانا کیا

بھول گیا مجھ کو اک شخص

اب اس کا یاد آنا کیا

تو بھی ظفرؔ خاموش ہے اب

بند ہوا مے خانہ کیا

مأخذ : کتاب : خموش لب (Pg. 60) Author : ظفر محمود مطبع : عرشیہ پبلی کیشنز دہلی۔95 (2019)

شاعر:ظفر محمود ظفر

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here