نوائے حق پہ ہوں قاتل کا ڈر عزیز نہیں

0
193
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

نوائے حق پہ ہوں قاتل کا ڈر عزیز نہیں

پڑے جہاد تو اپنا بھی سر عزیز نہیں

پڑا ہوا ہوں سر رہ گزر تو رہنے دے

تری گلی سے زیادہ تو گھر عزیز نہیں

فقیر شہر کو لعل و گہر سے کیا نسبت

- Advertisement -

مرے عزیز مجھے مال و زر عزیز نہیں

پھلوں کو لوٹ کے لے جاؤ پیڑ مت کاٹو

شجر عزیز ہے مجھ کو ثمر عزیز نہیں

وہ لوگ ہم سے الگ اپنا راستہ کر لیں

کہ جن کو شہر وفا کا سفر عزیز نہیں

بہت عزیز ہیں مجھ کو محبتیں لیکن

محبتوں میں سیاست ظفرؔ عزیز نہیں

مأخذ : کتاب : Nawa-e-harf-e-khamoosh (Pg. 183) Author : Zafar Kaleem مطبع : Zafar Kaleem (2007) اشاعت : 2007

شاعر:ظفر کلیم

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here