بیتے دنوں کی تو اگر تحریر لکھ

0
160
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

بیتے دنوں کی تو اگر تحریر لکھ

اپنے قلم سے وقت کی تقدیر لکھ

محدود معنی میں سمٹ کر رہ کبھی

جب پھیل جائے تو کوئی تفسیر لکھ

محروم آنکھوں سے بھی ہو تو پڑھ لے خط

- Advertisement -

تاریک شب پر اس طرح تنویر لکھ

دشت و بیاباں میں نہیں تو چھوڑ دے

یا میرے خوابوں کی کوئی تعبیر لکھ

آواز کے سائے میں بے آواز ہوں

اقبالؔ غالبؔ اور نہ مجھ کو میرؔ لکھ

اس سال کیا ہے برف باری کا غضب

ڈل جھیل ہو یا گلشن کشمیر لکھ

آزاد ہو کر بھی مقید ہوں ظفرؔ

جو توڑ دے زنداں کو وہ زنجیر لکھ

شاعر:ظفر ہاشمی

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here