محبت کی بلندی سے کبھی اترا نہیں جاتا

0
298
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

محبت کی بلندی سے کبھی اترا نہیں جاتا

ترا در چھوڑ کے مجھ سے کہیں جایا نہیں جاتا

میں اپنی داستان غم سنا دیتا تجھے لیکن

ترا اترا ہوا چہرہ مجھے دیکھا نہیں جاتا

بزرگوں کی دعائیں بھی سفر میں ساتھ ہوتی ہیں

- Advertisement -

بگاڑے گا کوئی کیا میں کہیں تنہا نہیں جاتا

غریبوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں جو

کبھی ایسے امیروں کے یہاں جایا نہیں جاتا

غموں کی دھوپ میں کچھ اس طرح بدلا مرا چہرہ

کہ میرے دوستوں سے بھی یہ پہچانا نہیں جاتا

تھکا ہوں راہ منزل کا مجھے سونا ضروری ہے

مگر کچھ بات ہی ایسی ہے جو سویا نہیں جاتا

یہی سوداگران فن سے کہنا ہے ظفرؔ مجھ کو

غزل کو چند سکوں کے عوض بیچا نہیں جاتا

مأخذ : کتاب : Rang-e-sabat (Pg. 107) Author : Zafar Ansari Zafar مطبع : Maktaba Jamia, Jamia Nagar, New Delhi (2010) اشاعت : 2010

شاعر:ظفر انصاری ظفر

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here