راز توحید تو کثرت میں چھپا ہے اے دوست

0
51
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

راز توحید تو کثرت میں چھپا ہے اے دوست

سیکڑوں جلوے ہیں اک جلوہ نما ہے اے دوست

اک زمانہ یہاں دیوانہ بنا ہے اے دوست

تیرے کوچے کی ہوا ہوش ربا ہے اے دوست

عشرت حاصل عصیاں میں کہاں وہ لذت

- Advertisement -

بخدا ترک گنہ میں جو مزا ہے اے دوست

سرمۂ طور ہو یا خاک شفا یا اکسیر

سب سے بڑھ کر تری خاک کف پا ہے اے دوست

کیا کریں جان نہ دے دیں جو محبت والے

ہر ادا حسن کی پیغام قضا ہے اے دوست

تو نے کس ایسی نگاہوں سے ازل میں دیکھا

آج تک خوف سے دل کانپ رہا ہے اے دوست

قائل حشر و قیامت تو سبھی ہیں لیکن

تیرے وعدے کا یقیں کس کو ہوا ہے اے دوست

جانتا کون نہیں عہد وفا کو تیرے

وہ بھی منجملۂ انداز جفا ہے اے دوست

اس زمیں پر کیا کرتے ہیں فرشتے سجدے

تیرے کشتوں کا جہاں خون بہا ہے اے دوست

غم ترے جلووں میں ہو جاتی ہیں نظریں ان کی

دیکھنے والوں سے تیرے یہ سنا ہے اے دوست

تاج خسرو سے غرض اس کو نہ تخت جم سے

افقرؔ خاک نشیں تیرا گدا ہے اے دوست

مأخذ : نظرگاہ

شاعر:افقر موہانی

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here