آدمی کھوکھلے ہیں پوس کے بادل کی طرح

0
123
Romantic Poetry in Urdu
- Advertisement -

آدمی کھوکھلے ہیں پوس کے بادل کی طرح

شہر لگتے ہیں مجھے آج بھی جنگل کی طرح

درد ہے دل کا النکار کوئی بھار نہیں

جھیل میں جل کی طرح آنکھ میں کاجل کی طرح

جنم لیتی نہیں آکاش میں کویتا میری

- Advertisement -

پھوٹ پڑتی ہے سویم دھرتی سے کونپل کی طرح

پیٹ بھر جائے گا جب مطلبی یاروں کا کبھی

پھینک دیں گے وے تمہیں کوڑے میں پتل کی طرح

دل کا ہے روگ بھلا ہنسؔ بتائیں کیسے

لاج ہونٹوں کو جکڑ لیتی ہے سانکل کی طرح

مأخذ : کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad

شاعر:ادے بھانو ہنس

مزید غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here